محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شیخ، روزینہ علی )گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ،محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ5مئی سے شہر میں بادل برسیں گے،5مئی کی شام کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،بارش کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 5 مئی سے سندھ پر اثرانداز سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی سے تقویت ملے گی،اس سسٹم کے تحت کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب اس دوران سندھ میں مختلف مقامات پر گرد آلود آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ،دادو، حیدرآباد، قمبر شہدادکوٹ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ،میں گرد آلود آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور گردونواح میں گرد آلود آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان میں گرم ترین مہینہ، 65 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب