سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومت کی پشت پناہی حاصل، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے،سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔
معروف ٹی وی چینل فرانس 24 نیوز کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے مودی سرکار حقائق چھپاتے ہوئے آرٹیفیشیل انٹیلجنس (اے آئی )کا استعمال کر رہی ہے،پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی، مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا جھوٹی ویڈیوز کو سچ کے طور پر پیش کر رہا ہے،حملے کے بعد سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ نورول کی شناخت کو جھوٹے مواد سے جوڑ دیا گیا،انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھائے گئے افراد کا حملے سے کوئی تعلق نہیں۔
فرانس 24 نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر کیا گیا ، غلط بیانی کا شکار ہوئے، اے آئی سے بنائی گئی تصاویر کے ذریعے ہمدردی حاصل کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی،فیک نیوز کے خلاف متاثرین نے خود سامنے آ کر حقائق واضح کیے، متاثرہ خاندانوں کے جذبات سے کھیلنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے، ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے کوئی مستند سورس نہ ملنا ان کے جعلی ہونے کی علامت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی تصاویر میں جسمانی ساخت، آنکھوں اور پس منظر میں واضح خامیاں پائی گئیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مودی سرکار سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہی ہے، پلوامہ کی طرح پہلگام حملے کو استعمال کر کے مودی سرکار دونوں ممالک میں کشیدگی کو مزید ہوا دے رہی ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی اے آئی تصاویر کے ذریعے مودی سرکار عوام کے جذبات بھڑکا رہی ہے تاکہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا وقت کبھی ختم نہیں ہو سکتا: شہزاد خان