بھارت نےخون کی ہولی کھیلنا بند نہ کی تو کشمیری مجاہدین گھس کر ماریں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان میں خون کی ہولی کھیلنا بند نہ کی تو کشمیری مجاہدین گھس کر بھارت کو ماریں گے ،پاکستانی فوج اپنی خاکی وردی کو خون میں نہلاتی ہے تو ہم یہاں محفوظ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے علاقے پلندری میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ3 افراد کے لیے قلم کا حساب ہے ، ایک وقت کاقاضی القضاء ،دوسرا وقت کا امام اور تیسرا وقت کا حاکم ، اگر ریاست کے عوام کو آپ کیڑے مکوڑے سمجھلیں گے تو پوچھ نہیں ہوگی؟ 600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کرنے والے مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے ، اسی پلندری میں جب میں وزیراعظم بنا تو آٹا لوٹنے کی خبریں آرہی تھیں ،2 سال کے عرصے میں ایک لمحہ ایسا نہیں آیا جب عدم اعتماد کی گونج نہ سنی ہو ، نہ کوئی ٹی اے ڈی اے لیتا ہوں اور اور نہ ہی تنخواہ لیتا ہوں ، جب تک اللہ تعالیٰ کی رضا شامل حال رہی کام کرتا رہوں گا ، این ٹی ایس کو صحیح معنوں نافذ کر کے 3000ہزار بچے بچیاں میرٹ پر بھرتی کیے ،اگر مذہبی اور سیاسی آزادیاں میسر نہ ہوں تو ہم نے پھر تعمیر و ترقی کا کیا کرنا ہے؟۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جب 71 روپے بجلی فی یونٹ تھی تو 70 فیصد چوری تھی اب 3 روپے یونٹ بجلی ہے تو 71 فیصد چوری ہے ،ٹیکس نہیں دینا تو تعمیر و ترقی کا نظام کیسے چلے گا ؟ حقوق کے نام پر کہا جاتا ہے متنازعہ علاقہ ہے ،ٹیکس نہیں دینا ہے لیکن متنازعہ علاقے کے نام پر ہر سہولت مل جانی چاہیے ، اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ مالک نے ہمیں آزاد خطے کی نعمت سے نوازا ہوا ہے ، میں بھمبر میں خود ایل او سی کے پاس رہتا ہوں ، وہاں پر پورے حلقے کی آبادی کے لیے ایک بی ایچ یو ہے ، پونچھ کے علاقے پر اللّہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے ،جب تک ہم عوام کی زہن سازی نہیں کریں گے تو یہ نحوست دور نہیں ہوسکتی ، وزیراعظم آزاد کشمیر گزشتہ دو سالوں میں پونچھ کا کوئی ایک حلقہ ایسا نہیں جہاں ہیلتھ انفراسٹرکچر کے لیے ایک ارب سے زیادہ کے فنڈز نہیں دئیے ۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ہندوستان نے اگر پاکستان میں خون کی ہولی کھیلنا بند نہ کی تو کشمیری مجاہدین گھس کر بھارت کو ماریں گے ، پاکستانی فوج اپنی خاکی وردی کو خون میں نہلاتی ہے تو ہم یہاں محفوظ ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف کھڑے ہونا ہے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،ہمیں اپنے ہیروز کو نہیں بھولنا، ہندوستان کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتے ، وزیراعظم آزادکشمیر
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا وقت کبھی ختم نہیں ہو سکتا: شہزاد خان