پی ایس ایل 10:حسن نواز نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کو فتح سے ہمکنار کر دیا

May 03, 2025 | 20:34:PM
پی ایس ایل 10:حسن نواز نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کو فتح سے ہمکنار کر دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ایس ایل 10کے 23ویں میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ائیٹر ز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے 158 رنز کا ہدف حسن نواز کی ناقابل شکست 48 رنز کی اننگز کی بدولت حاصل کیا۔

حسن نواز نے 41 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے، فن ایلن نے 20 اور روسو نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، محمد وسیم نے 16 سکور کیے۔

 اسلام آباد یونائٹیڈ نے  کوئٹہ گلیڈی ائیٹر زکو فتح کے لیے158 رنز کا ہدف دیا تھا، اسلام آباد نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے، اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے24گیندوں پر 39رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔

کائل مائیرز نے 17گیندوں پر 22رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1چھکا اور 3چوکے شامل تھے، کولن منرو نے13گیندوں پر 9رنز بنائے، سلمان آغا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

 آندریس نے 8گیندوں پر 8سکور کیے، محمد نواز نے30گیندوں پر 38رنز کی اننگ کھیلی جس میں 4چھکے شامل تھے۔حیدر علی نے 8گیندوں پر 10سکور کیے جس میں 1چھکا شامل تھا۔

 کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کی جانب سے فہیم اشرف نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ خرم شہزاد، ابرار احمد اور سعود شکیل نے 1-1وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پچ بہتر لگ رہی ہے اور دونوں اننگز میں ایک جیسا رہے گی، کنڈیشنزنے ہمیں سپورٹ کیا اور ہم نے صحیح استعمال کیا۔

سعود شکیل نے بتایا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور کائل جیمی سن اور حسیب اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ہم کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے جبکہ یہاں 170 سے 180 رنز کا ہدف اچھا رہے گا جو ابھی تک چیس نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ ڈرگ کے استعمال پر جنوبی افریقی فاسٹ باولر گیسو رباڈا معطل