نواز شریف ،مفتی تقی عثمانی اور مولانا حنیف جالندھری کا علامہ ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت

May 03, 2025 | 18:27:PM
نواز شریف ،مفتی تقی عثمانی اور مولانا حنیف جالندھری کا علامہ ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد+عثمان خان) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف ،مفتی تقی عثمانی اور مولانا حنیف جالندھری کا علامہ ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت۔علامہ ساجد میر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد نے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر صاحب کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔انکی دینی، علمی اور پارلیمانی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے  یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

قائدین وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی اور مولانا حنیف جالندھری نے علامہ ساجد میر کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ ساجد میر کی دینی و ملی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں،علامہ ساجد میر اتحاد تنظیمات مدارس میں فعال اور متحرک رہے، علامہ ساجد میر ہمیشہ اجتماعیت، اتحاد و یگانگت پر زور دیتے رہے،علامہ ساجد میر نے مدارس کے تحفظ و بقاء کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا،  علامہ ساجد میر کا کردار ناقابل فراموش ہے، 

قائدین وفاق المدارس نے مرکزی جمعیت اہلحدیث،وفاق المدارس السلفیہ اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور علامہ ساجد میر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ٹیوب ویلز سولرائزیشن منصوبہ ، کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائے گا، اسحاق ڈار