کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مودی کے جعلی ڈرامے کا پول کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور ) کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے جعلی مظاہروں کا پول کھل گیا،بھارتی ایجنٹس نے 30 اپریل اور 2 مئی کو کرائے کے مظاہرین کو 1500 روپے دے کر احتجاج میں شامل کیا۔
مودی سرکار کے ایجنٹس کی 30 اپریل اور گزشتہ روز کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کروانے کی کوشش کی،پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کیلئے کرائے کے نام نہاد مظاہرین کو لایا گیا جنہوں نے مودی کا پول کھول دیا۔
کرائے کے مظاہرین نےخود اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو کچھ پتہ ہی نہیں کہ وہاں کیا ہو رہا تھا، ہمیں تو 1500روپے کا لالچ دے کر لایا گیا تھا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کی ایک اور مثال کے طور پر پیش کیے جا رہے ہیں، ماضی میں بھی بھارت پر ایسے الزامات لگ چکے ہیں کہ اس نے سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی فوجیوں کو ہلاک کیا اور میڈیا کے ذریعے جھوٹے بیانیے پھیلائے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان