بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں سماعت کےلئے مقرر

May 03, 2025 | 15:30:PM
بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پرمشتمل دورکنی بینچ 8 مئی کوان درخواستوں پرسماعت کرے گا، اس حوالےسے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے کازلسٹ جاری کردی ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ اوردلائل کے لئے طلب کر رکھا ہے،بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کےلئے رجوع کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میرانتقال کرگئے

درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی ہیں جبکہ اسی نوعیت کے دیگرمقدمات میں درخواست گزارکی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔