بپاشا باسونے3 گھنٹے تک شوٹنگ کیوں رکوائے رکھی؟میکا سنگھ کاانکشاف

May 03, 2025 | 14:45:PM
بپاشا باسونے3 گھنٹے تک شوٹنگ کیوں رکوائے رکھی؟میکا سنگھ کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار،ریپر، موسیقار اور اداکار میکا سنگھ نے اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ 2020 کی فلم ڈینجرس کی شوٹنگ کے دوران پیش آنےوالی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

میکاسنگھ چونکہ اس شو کے پروڈیوسر تھے اس لیے انہیں سیٹ پر بپاشاباسو اور کرن کی ناراضی برداشت کرنی پڑی۔

حال ہی میں شوبھانکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےمیکاسنگھ نے انکشاف کیا کہ بپاشا باسو نے ایک آملیٹ کے معاملے پر تین گھنٹے تک شوٹنگ رکوا دی  تھی،یہ ایک خطرناک تجربہ تھا،اس فلم میں بپاشا اور ان کے شوہر اداکار تھے، انہوں نے آخری بار اکٹھے 2013 کی فلم"الون" میں کام کیا تھا۔ 

میکاسنگھ نے بتایاکہ میں تو سمجھتا تھا کہ پروڈیوسر بڑے طاقتور ہوتے ہیں۔ لیکن اب مجھے اکشے کمار نے سکھایا کہ ایک پروڈیوسر حقیقتاً کرتا کیا ہے، وہ صرف اداکاروں کو سیٹ پر بلاتے اور کہتے ہیں کہ شاٹ ریڈی ہے،میں تو سمجھتا تھا کہ دھرما کے بعد بالی ووڈ میں سب سے اچھا پروڈیوسر میں ہوں،لیکن میں تو یہاں موجود تھا اور ان کے آملیٹ کے ساتھ سیٹ پر مسئلہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا نے شدید تنقید کے بعد وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کرلیا

میں نے اپنے شیف کو کہا کہ ان کے ساتھ رہے اور جو مسئلہ ہوا ہے اسے نمٹائے،بپاشا نے اپنا ناشتہ نہیں کیا اور سیٹ پر نظر آئیں، صبح گیارہ بجے مجھے ایک کال آئی، دوسری طرف سے پوچھا گیا، میکا کیا ہورہا ہے،یہ ایک بکواس پروڈکشن ہے۔ جب میں نے پوچھا کیا ہوا تو وہ بولیں آملیٹ۔ جس پر میں نے اپنے شیف سے کہا کہ انھیں ایک آملیٹ بنا دیں۔

۔۔۔