معیاری اورصاف ستھرے تھیٹرکی بحالی کیلیے بڑاقدم اٹھالیا:نسیم وکی

May 03, 2025 | 13:13:PM
معیاری اورصاف ستھرے تھیٹرکی بحالی کیلیے بڑاقدم اٹھالیا:نسیم وکی
کیپشن: نسیم وکی پریس کانفرنس کررہے ہیں
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکاراورکامیڈین نسیم وکی نے معیاری اورصاف ستھرے تھیٹرکی بحالی کے لیے بڑاقدم اٹھالیا۔

نسیم وکی نے ایبٹ روڈلاہورپرواقع محفل تھیٹرکوٹھیکے پرحاصل کرکے وہاں ڈراموں کاسلسلہ شروع کردیاہے اوراس سلسلے کاپہلاڈرامہ "حسن جادواورنشہ"پیش کیاجارہاہے جس کے رائٹر،ڈائریکٹراورپروڈیوسر نسیم وکی ہیں،اس ڈرامہ کے دیگر فنکاروں میں فہداعوان،شجرعباس،عمران شوکی،بلاشیخوپوریا،مناحل،سلک،معصومہ چودھری،شاہ پارہ ،میرب اورسونیامہرکے علاوہ سینئراداکارہ بیناسحربھی شامل ہیں۔

نسیم وکی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اچھااورمعیاری تھیٹر میں پہلے بھی پیش کرتاآیاہوں اوراب بھی کروں گا،میں نے ہمیشہ اندررہ کرتھیٹرکوصاف کرنے کی کوشش کی ہے،میری کوشش ہوگی کہ اچھااورصاف ستھراڈرامہ پیش کروں اوراپنی بہن صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے ساتھ جواچھے ڈرامے پیش کرنے کاوعدہ کیاہے وہ پوراکروں جنہیں فیملیزبھی آکردیکھ سکیں،مجھے اچھاڈرامہ کرکے ان سے شاباش کے ساتھ انعام بھی لیناہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

نسیم وکی نے مزید کہاکہ آج سے محفل تھیٹر میں نئے دور کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے عوام کو بہترین اور فیملی سٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا،میں نے اس ڈرامے میں سینئرفنکارہ بیناسحرکوبھی کاسٹ کیاہے جوکافی عرصہ سے گھربیٹھی ہوئی تھیں،میری کوشش ہوگی کہ ہرڈرامے میں ایک سینئرفنکاریافنکارہ کوضرور کاسٹ کروں تاکہ ایک تو ان کاڈپریشن  ختم ہواوردوسراان کے مشوروں سے ڈرامہ بھی بہترہو۔