پانی پاکستان کی لائف لائن ہے: سابق بھارتی وزیرنے اپنی حکومت کوخبردارکردیا
پاکستان کا مؤقف واضح کہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں جو مودی سرکار کی سازش ہے، سیف الدین سوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کانگریس سے تعلق رکھنے والے سابق بھارتی وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیاہے۔
رکن کانگریس اور سابق بھارتی وزیر سیف الدین سوزنے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے،روکنے کی کوشش کی گئی تو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے پانی لائف لائن ہے کیونکہ یہ زراعت اور پینے کیلئے استعمال ہوتا ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر ڈوب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی قید میں موجود بیگناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بے نقاب
سیف الدین سوزنے کہا کہ سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی اور پانی روکنے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہوگی، پاکستان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری باریک بینی سے دیکھ رہی ہے،پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں ہے جو مودی سرکار کی سازش ہے۔