بھارت کی بلاول بھٹو کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

May 03, 2023 | 22:28:PM
بھارت کی بلاول بھٹو کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت نے بلاول بھٹو کے طیارے کو گووا کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل گووا جائیں گے۔ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے صبح گیارہ بجے کراچی سے گووا روانہ ہوں گے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی حدود کے استعمال کے لئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا۔ بھارت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔