معروف بھارتی اداکار 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

May 03, 2023 | 19:38:PM
 معروف بھارتی اداکار 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہدایتکار، پروڈیوسر اور مزاحیہ اداکار "منو بالا"  69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی تجربہ کار اداکار منوبالا نے 3 مئی کو چنئی میں آخری سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے جگر سے متعلق مسائل کے لیے اپنی رہائش گاہ پر علاج کروا رہے تھے۔ یہ خبر تامل فلم انڈسٹری میں سب کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ بن کر سامنے آئی ہے۔ اداکار  اپنی منفرد آواز اور حس مزاح کے لیے جانے جاتے تھے۔ 35 سال پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے 900 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور 40 فلموں کی ہدایتکاری کی اور چند فلمیں پروڈیوس بھی کیں۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اوشا اور بیٹا ہریش ہے۔

یہ افسوس ناک خبر بھارتی سنئیر اداکار اور ہدایتکار رجنی کانت نے بزریعہ ٹوئٹر  پر  اداکار "منو بالا" کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت اور آنجہانی اداکار کے لئے دعا کی۔ 
 


یاد رہے کہ ان کی یادگار تامل فلموں میں سیتھو ، پتھاماگن ، اورکاولن ، کترین موزی اور چکرا شامل ہیں ،ان کی آخری رسومات چنائی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی۔