نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت، وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر

May 03, 2023 | 10:08:AM
نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت، وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس سلطان تنویر شہری سید اظہرعباس کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نور عالم خان کا رجسٹرار سپریم کورٹ کی پی اے سی میں عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی میاں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر آرٹیکل 62/63 کی خلاف ورزی کی۔