نور عالم خان کا رجسٹرار سپریم کورٹ کی پی اے سی میں عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

May 02, 2023 | 18:49:PM
نور عالم خان کا رجسٹرار سپریم کورٹ کی پی اے سی میں عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) نور عالم خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی پی اے سی میں عدم حاضری  پر وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ آئین مجھے اجازت دیتا ہے اگر سپریم کورٹ کا آفیسر نہیں آتا تو وارنٹ جاری ہونگے، میں نے آج سپریم کورٹ کے پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر کو بلایا ہے، اگر سپریم کورٹ کے پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر نہ آیا تو گرفتار کر کے پی اے پی میں پیش کرنے کا حکم دوں گا۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ہر قسم کا حساب دے سکتے ہیں تو یہ حساب کیوں نہیں دے سکتے، ہمیں سپریم کورٹ کو کوئی کاروائی نہیں دینی چاہئے، ہم سپریم کورٹ کو ریکارڈ دینے کو تیار ہیں مگر سپریم کورٹ پہلے دے، ہم نے سپریم کورٹ سے کس کس نے کتنے پلاٹس لئے ہیں اس کی تفصیل مانگی ہے وہ نہیں دے رہے، وزیر داخلہ سی ڈی اے سے پلاٹس کا ریکارڈ لے کر دیں۔