ڈانسر گرل نورا فتیحی کو کس سے پیار ہوا؟ عشق کے چرچے عام ہو گئے

May 03, 2022 | 18:48:PM
 ڈانسر گرل نورا فتیحی کو کس سے پیار ہوا؟ عشق کے چرچے عام ہو گئے
کیپشن:  ڈانسر گرل نورا فتیحی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف ڈانسر  گرل واداکارہ نورا فتیحی کے گلوکار وڈانسر ٹیرنس لوئس سے گہرے تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی شو ’انڈیا بیسٹ ڈانسر‘ کے دوران منصف کے فرائض انجام دینے والے ٹیرنس لوئس اور نورا فتیحی کے آپس میں مزاج ملتے نظر آئے، شو میں دونوں کی ذہنی ہم آہنگی کو بھی دیکھتے ہوئے مداحوں نے اندازہ لگانا شروع کردیا کہ اداکارہ اور ڈانسر ایک دوسرے کے بہت قریب آچکے ہیں ۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹرینس لوئس سے سوال ہوا کہ آپ کی اور نورا فتیحی کی فطرت آپس میں بہت میل کھاتی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر انہوں ںے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ راز کی بات ہے اور اسے راز ہی رہنے دیں، میں اس بارے میں آف کیمرہ بتاؤں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: بیباک اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو نے مداحوں کو غصہ دلا دیا

 ٹرینس لوئس کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ نورا سے بہت اچھی دوستی ہے، آپس میں مزاج بھی بہت ملتا ہے، وہ ایک باصلاحیت اور جذبے سے کام کرنے والی فنکارہ ہیں، سچ بولوں تو میں نے کئی لوگوں کا دل بھی توڑا ہے۔

ڈانسر وگلوکار کی جانب سے اس بیان پر پرستاروں کا شک یقین میں بدلنے لگا ہے کہ دونوں کے درمیان سچ میں کوئی چکر ہے۔البتہ نورا اور ٹیرنس نے اب تک اس ضمن میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔