عید ٹھنڈی۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

May 03, 2022 | 17:35:PM
عید ٹھنڈی۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  گرمی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر  آ گئی ،عیدالفطر کے موقع پر پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  مغرب سے کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث عید الفطر کے پرمسرت موقع پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے جبکہ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے،لاہور میں درجہ حرارت 42 سے کم ہو کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث دیگر شہروں کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب کی سیاسی صورتحال۔عمر سرفراز چیمہ نےبڑا  فیصلہ کرلیا