لاہور سے مردان جانے والی بس کھائی میں جا گری۔۔ 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

May 03, 2021 | 21:37:PM
لاہور سے مردان جانے والی بس کھائی میں جا گری۔۔ 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)حسن ابدال میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچایا جا رہا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حادثہ کار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔مسافر بس سواریوں کو لے کر لاہور سے مردان جارہی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق 11 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ اشفاق علی ، 19 سالہ محمد سلمان، 20 سالہ وقاص، 28 سالہ محمد کامران شامل 47 سالہ محمد روف، 30 سالہ حامدہ بی بی، 5 سالہ خدیجہ، 40 سالہ ہارون شا مل ہیں۔ جاں بحق تین لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، 20 سے 25 مسافر بس حادثہ میں شدید زخمی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:انتخابی اصلاحات کیلئے تیار لیکن ۔۔ بلاول بھٹو نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا