وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، ویکسین سے متعلق بریفنگ دی جائیگی

May 03, 2021 | 15:48:PM
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
کیپشن: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، جس کا 8 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی اور ویکسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔  این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈٹیکنالوجی کے100سال مکمل ہونےپراعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلامیں پروڈکشن کنٹرول ممبرکی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکے سی ای او کی تعیناتی سمیت ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبےکی شمولیت کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

 
 یہ بھی پڑھیں:    عورت مارچ والے کون ہیں، ان کا ایجنڈا کیا ہے؟پشاور ہائیکو رٹ