سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل قرار

Mar 03, 2026 | 22:45:PM
سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا، ایران نے سعودی عرب پر بھی یہ بات واضح کر دی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی بندرگاہ راس تنورا میں ریفائنری پر کل حملہ ہوا تھا، اس سے قبل یہ امریکی قدامت پسند تجزیہ کار نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب میں حکام نے موساد کے مبینہ ایجنٹس کو گرفتار کیا، اُن کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ ایجنٹس قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

امریکی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ ساتھ قطر، یو اے ای، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور اپنے اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی