سکیورٹی خدشات،IMF کا دورہ پاکستان ختم

Mar 03, 2026 | 09:20:AM
سکیورٹی خدشات،IMF کا دورہ پاکستان ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی ایم ایف نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کا دورہ قبل ازوقت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

 اب 1.2 ارب ڈالرزکی اگلی قرض قسط کیلیے مذاکرات ترکیہ سے آن لائن جاری رکھے جائیں گے۔ 

آئی ایم ایف مشن نے  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پہلی ملاقات کی، جس کے فوراً بعد مشن نے پاکستان چھوڑدیا۔

اس پیش رفت سے ایک روزقبل امریکا نے پاکستان کیلیے لیول تھری سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کوسفر پر نظرثانی اور بڑے اجتماعات سے گریزکی ہدایت کی تھی۔

دوسری  طرف امریکہ نے بعض علاقوں کو لیول فورقرار دیکر سفرکیلئے ممنوع قراردیاگیا۔

آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندہ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشن  توسیعی فنڈ سہولت کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈسسٹین ایبلٹی فیسلٹی  کے دوسرے جائزے پر حکام سے بات چیت کر رہا ہے، مذاکرات اب ورچوئل طریقے سے جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم ذخائر کو تسلی بخش قرار دیدیا