عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان پر بھاری جرمانہ ،وجہ سامنے آگئی

Mar 03, 2026 | 08:39:AM
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان پر بھاری جرمانہ ،وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1000 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائمہ کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی ہیمپسٹیڈ کے اے ون روڈ پر تیز رفتاری پر 1000 پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔

گاڑی مقررہ حد 40 میل کے بجائے 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، جمائمہ نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خطوط کا بروقت جواب نہیں دیا، عدالت نے ڈرائیور کی شناخت فراہم نہ کرنے کا بھی جرم ثابت قرار دیا ہے۔

انہیں ڈرائیونگ لائسنس پر 6 پینلٹی پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

جمائمہ کا موقف ہے کہ پولیس کے خطوط تعمیراتی عملے کی وجہ سے گم ہوگئے، انہوں نے عدالت میں جرمانہ تسلیم کرلیا ہے جس کی وجہ سے انہیں پیشی کی ضرورت نہیں پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:کھاریاں میں افسوسناک واقعہ، دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق،دوست ہسپتال منتقل