پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل

Mar 03, 2025 | 21:21:PM
 پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24نیوز ) خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔

صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں  جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے،صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا،تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار