عوام نے انتخابی دھاندلی کیخلاف فردِ جرم عائد کردی، سراج الحق

Mar 03, 2024 | 18:16:PM
عوام نے انتخابی دھاندلی کیخلاف فردِ جرم عائد کردی، سراج الحق
کیپشن: سراج الحق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پُرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام نے انتخابی دھاندلی کیخلاف فردِ جرم عائد کردی، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہوتے ہیں، فارم 45 والے سڑکوں پر جبکہ فارم 47 والے عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، بندوق اور ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سبسڈی پر کھاد فیکٹریوں کے بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی،شہباز شریف

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، یہ ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے کیونکہ سب کو حقیقت کا ادراک ہے، آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ جیت ہار کا نہیں، ووٹ کے تقدس کی پامالی کا ہے، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، عوام کے حقوق کیلئے چوکوں چوراہوں میں جدوجہد جاری رہے گی۔