میسی کی اہلیہ کے سُپر سٹور پر فائرنگ، دھمکی آمیز پیغام بھی ملا

Mar 03, 2023 | 12:47:PM
میسی کی اہلیہ کے سُپر سٹور پر فائرنگ، دھمکی آمیز پیغام بھی ملا
کیپشن: ججمعرات کی علی الصبح لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا روکازو کی سُپر مارکیٹ کے صدر دروازے پر کم از کم 14 گولیاں ماری گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ کے سُپر اسٹور پر فائرنگ کے بعد حملہ آور دھمکی آمیز خط چھوڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے شہر روساریو میں لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا روکازو کی سُپر مارکیٹ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فٹبالر کے لئے دھمکی آمیز پیغام چھوڑ گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لیونل میسی کیلئے چھوڑے گئے پیغام میں لکھا تھا کہ ’میسی ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، جاوکن ایک منشیات اسمگلر ہے اور وہ تمہارا خیال نہیں رکھے گا‘۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی علی الصبح لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا روکازو کی سُپر مارکیٹ کے صدر دروازے پر کم از کم 14 گولیاں ماری گئی۔

تاہم اس وقت مارکیٹ بند ہونے کے باعث فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور میسی کے پیچھے کیوں آئے تھے۔

واضح رہے کہ پابلو جاوکن ارجنٹائن کے شہر روساریو کے میئر ہیں جہاں مذکورہ حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے بعد جاوکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ حملے کا مقصد شہر کا امن و سکون خراب کرنا ہے۔