پاکستان کی عائشہ صدیقہ دنیا کی بااثر خواتین میں شامل

Mar 03, 2023 | 11:14:AM
پاکستان کی عائشہ صدیقہ دنیا کی بااثر خواتین میں شامل
کیپشن: 24 سالہ عائشہ صدیقہ نے بطور کارکن 16 سال کی عمر سے ماحولیاتی بقاء کے مسئلے کو اجاگر کرنا شروع کی
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی جریدے نے دنیا کی 12 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی جس میں پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کا نام بھی شامل ہے۔

ٹائم میگزین کی سال 2023 کیلئے سیاست، انسانی حقوق اور آرٹس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار کی حامل بااثر خواتین کی فہرست میں میکسیکو، برازیل، ایران، یوکرین اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 12 خواتین کو ’وومن آف دی ایئر‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کلائمٹ چینج پر ایک مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں۔

عائشہ صدیقہ نے گزشتہ سال مصر کے شہر شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی تحت ہونے والی کلائمٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔

24 سالہ عائشہ صدیقہ نے بطور کارکن 16 سال کی عمر سے ماحولیاتی بقاء کے مسئلے کو اجاگر کرنا شروع کیا، 2020 میں انہوں نے بطور شریک بانی ’’Polluters Out  کے نام سے بین الاقوامی یوتھ کولیشن کی بنیاد رکھی اور’فاسل فری یونیورسٹی‘ کے عنوان سے ٹریننگ کورس کا آغاز کیا۔