روپیہ مضبوط: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے 9 پیسے کمی

Mar 03, 2023 | 10:29:AM
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے ریکارڈ توڑ اڑان بھری اور اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا جب کہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔

آج جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 روپے 9 پیسے کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر 275 روپے کا ہوگیا۔