شادی شدہ جوڑے میں نکاح کے 3 منٹ بعد طلاق، وجہ کیا بنی؟ 

Mar 03, 2021 | 20:59:PM
شادی شدہ جوڑے میں نکاح کے 3 منٹ بعد طلاق، وجہ کیا بنی؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کویت سے آنے والی ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، ایک شادی محض تین منٹ میں ہی ختم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ 2019کا ہے جب یہ کویتی جوڑا عدالت میں گیا اور جج کے سامنے شادی کے کاغذات پر دستخط کئے۔ دستخط کرنے کے بعد جب دولہا دلہن واپس مڑے تو دلہن لڑکھڑا کر گر گئی۔ دولہا بجائے اس کے کہ دلہن کو سنبھالتا اور اٹھنے میں مدد دیتا، اس نے الٹا دلہن کو ’بے وقوف‘ کہہ ڈالا۔ اس پر دلہن ایسی مشتعل ہوئی کہ فوراً واپس مڑ کر جج کے پاس گئی اور اسے کہہ کر وہیں طلاق لے لی۔
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کی شادی اور طلاق میں محض تین منٹ کا وقفہ تھا۔کویتی میڈیا اس شادی کو کویت کی تاریخ کی سب سے کم مدتی شادی قرار دے رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ دنیا کی کم ترین مدت کی شادی ہو۔