اصلاحات کے عمل کی تکمیل کیلئے وقت مقرر کیا جائے،عارف علوی

Mar 03, 2021 | 19:57:PM
 اصلاحات کے عمل کی تکمیل کیلئے وقت مقرر کیا جائے،عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے پورے آڈٹ عمل کو کمپیوٹرائز کرنا ہوگا، ادارے کے حکام کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے، اصلاحات کے عمل کی تکمیل کیلئے وقت مقرر کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے بریفنگ دی ۔اس موقع پر جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، ڈاکٹر عشرت حسین بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے کہاکہ بہتر مالیاتی انتظام اور خدمات کی فراہمی کیلئے آڈیٹر جنرل کے ادارے کو جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔ 
صدر مملکت نے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے پورے آڈٹ عمل کو کمپیوٹرائز کرنا ہوگا۔صدر مملکت نے کہاکہ آڈٹ کے عمل کو مستحکم کرنے کیلئے بین الاقوامی معیارات اپنانے کی ضرورت ہے، پیشہ ورانہ مہارت اور بہتر گورننس کیلئے اِدارے کے اندرونی ضابطے میں بہتری لائی جائے۔
 انہوںنے کہاکہ ادارے کے حکام کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے، اصلاحات کے عمل کی تکمیل کیلئے وقت مقرر کیا جائے۔آڈیٹر جنرل نے صدر مملکت کو ادارے میں اصلاحات کے عمل پر بریفنگ دی۔