نائیجیریا:مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کی جانے والی 279 طالبات رہا

Mar 03, 2021 | 10:25:AM
نائیجیریا:مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کی جانے والی 279 طالبات رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ سکول سے اغوا کی جانے والی تمام 279 طالبات رہا کر دی گئی ہیں اور اب یہ حکومتی حفاظت میں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات نائجیریا کی شمالی ریاست زمفارا کے گورنر ڈاکٹر بیلو ماتاوالے نے کہی ہے۔ گورنرکے بقول تمام لڑکیاں خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ اس ریاست کے ایک گاؤں جنگیبے میں واقع سرکاری سیکنڈری سکول کے ہاسٹل پر سینکڑوں مسلح افراد نے 26 فروری کو ہلہ بول دیا تھا اور وہاں سے طالبات کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ ابتداء میں یہ تعداد 317 بتائی گئی تھی تاہم گورنر کا کہنا ہے کہ اصل تعداد 279 ہی تھی۔