صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات

Jun 03, 2026 | 15:16:PM
صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کردیا۔
محکمہ قانون سندھ نے بیرسٹرغلام شبیر شاہ کی بطورپراسیکیوٹر جنرل سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ کے سندھ ہائیکورٹ کےجج کی تعیناتی کے بعد خالی ہوا تھا جس کے بعد ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل منتظرمہدی قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوا لاکھ روپے تک تنخواہ پر انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ  بیرسٹر غلام شبیر شاہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔