بھارت کو پاکستان کا دیاگیاسبق کبھی بھی نہیں بھولے گا، شہباز شریف

پشاورمیں جرگہ کا انعقاد،وزیر اعظم شہبازشریف ، فیلڈمارشل سیدعاصم منیر  اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شرکت

Jun 03, 2025 | 19:33:PM
بھارت کو پاکستان کا دیاگیاسبق کبھی بھی نہیں بھولے گا، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،بھارت کو پاکستان کا دیاگیاسبق کبھی بھی نہیں بھولے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج پشاورمیں ایک جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس وزیر اعظم شہبازشریف ، فیلڈمارشل سیدعاصم منیر  اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نےکہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،بھارت کو پاکستان کا دیاگیاسبق کبھی بھی نہیں بھولے گا،سندھ طاس معاہدے اور پانی پرجلد چاروں صوبوں کا اجلاس بلایا جائے گا،خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے،خیبرپختونخوا کے عوام غیور اور دلیر ہیں،خیبر پختونخوا کے شہریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں،خیبرپختونخواکے شہریوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی، این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخواکیلئے1فیصد الگ سے مختص ہوا،2010سےاب تک کے پی 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی،فنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چترال کی خوبصورت ٹاک ٹاکر ثنا یوسف کی سالگرہ، آخری ویڈیو نے فینز کو رلا دیا