چترال کی خوبصورت ٹاک ٹاکر ثنا یوسف کی سالگرہ، آخری ویڈیو نے فینز کو رلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خوبصورت علاقے چترال سے تعلق رکھنے والی خوبرو پاکستانی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کل اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا، ثنا یوسف کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں آخری ویڈیوز توجہ کا مرکز بن گئیں۔ سالگرہ کی آخری ویڈیو دیکھ کر فینز کے دکھ بھرے کمنٹس۔
تفصیلات کے مطابق 2 جون کی رات کو ثنا یوسف نامی ٹک ٹاک سٹار کو انکے گھر میں گھس کر ایک شخص نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتولہ ثنا یوسف کا تعلق بالائی چترال کے گاؤں CHUINJ سے تعلق تھا اور ثنا ایک معروف و متحرک سماجی کارکن کی بیٹی تھیں۔ثنا یوسف کے والد چترال کے حقوق کا تحفط کرنے کیلئے چلنے والی تحریک 'تحریکِ تحافظ حقوقِ چترال' کے اہم رکن بھی ہیں۔میڈیکل میں فرسٹ ائیر کی طالبہ ثنا یوسف کے سینے پر دو گولیاں لگیں۔
ثنا یوسف کی ویڈیوز میں چترالی روایات کی جھلک واضح طور پر نظر آتی تھی۔ وہ مزاحیہ کانٹینٹ کے علاوہ حوصلہ افزائی کرتی ویڈیوز بھی بناتی تھیں۔ ثنا یوسف بہت مشہور ٹاک ٹاکر نہیں تھیں لیکن ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر روز کی بنیاد پر اپنے فالوورز میں اضافہ کرتی نظر آرہی تھیں۔ثنا یوسف کے برانڈ کلابریشن اکاؤنٹ پر 90 ہزار اور دوسرے اکاؤنٹ پر 5لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر انکے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہے۔ثنا یوسف کے قتل سے 10 گھنٹے قبل انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جو انکی زندگی کی آخری پوسٹ ثابت ہوئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو ثنا یوسف کی سالگرہ پارٹی کی ہے جس میں وہ اسلام آباد کے ریسٹورنٹ پر اپنی سہیلیوں کے ساتھ خوشی مناتی نظر آئیں۔ویڈیو میں ثنا یوسف سفید شرٹ و کتھئی اسکرٹ پہنے ہوئے سالگرہ کا کیک کاٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ سالگرہ 31 مئی کو منائی گئی تھی۔ثناء یوسف کی اس ویڈیو کا کمنٹ سیکشن جو انکے قتل سے کچھ دیر پہلے تک فینز کی تعریفوں بھرے کمنٹس دکھا رہا تھا اب گہرے دکھ کا اظہار کرتے کمنٹس سے بھر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری،113 ویڈیوز اور300فون کالز کا تجزیہ کیا،آئی جی اسلام آباد