ایبٹ آباد؛ خاتون کا غلط آپریشن کرنے پر ہسپتال کی 6 اوٹیز سیل، خالی کرنے کی مہلت

Jun 03, 2023 | 19:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ نے معمرخاتون کا غلط آپریشن کرنے پر ہسپتال کی 6 اوٹیز سیل کر دیں اور ہسپتال خالی کرنے کیلئے اتوار تک مہلت دےدی۔
تفصیلات کے مطابق الفلاح انٹرنیشنل نجی ہسپتال میں معمر خاتون کے بازو کی بجائے آنکھ کا آپریشن کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کی 6 او ٹیز سیل کردیں اور ہسپتال خالی کرنے کیلئے اتوار 12 بجے تک مہلت دے دی ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو بڑا جھٹکا؛پاکستان اور روس کے تعلقات میں بڑی پیشرفت، تاریخ رقم
ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اورکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے نجی ہسپتال کی 6 او ٹیز کو سیل کر دیا ،اسسٹنٹ کمشنر ثقلین نے ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال خالی کرنے کیلئے اتوار 12 بجے تک کی مہلت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا کپتان پر بڑا وار، پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی