پیپلز پارٹی نے میڈیا کیخلاف نیا آرڈیننس منی مارشل قرار دیدیا

Jun 03, 2021 | 21:02:PM
پیپلز پارٹی نے میڈیا کیخلاف نیا آرڈیننس منی مارشل قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہماری ساری قیادت مقدمات کا مقابلہ کر رہی ہے۔میڈیا کیخلاف نیا آرڈیننس منی مارشل لا ہے،جس نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی سب کے سامنے ہے میں کسی کا نام نہیں لوں گی،پیپلز پارٹی تو ہر فورم پر ڈٹ کر حکومت کا مقابلہ کر رہی ہے۔ 
جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ عدالت نے خورشید شاہ کے اہل خانہ کو بلایا ہوا ہے،نیب کو تحقیقات کیلئے 21 ماہ کیوں لگ گئے۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چوری ہو یا رنگ روڈ ہو آپ چوری کر کے باہر چلے جاتے ہیں،پیپلز پارٹی کی ساری قیادت ملک میں ہے اور مقدمات کا مقابلہ کر رہی ہے ۔
 انہوںنے کہاکہ حکومت میڈیا اور اپوزیشن کو کچلنا چاہتی ہے،حکومت آئی ایم ایف سے اجازت لیکر بجٹ لارہی ہے۔
 صحافی نے سوال کیا کہ حکومت نے شہباز شریف کا کیس واپس لے لیا۔ کیا کوئی مک مکا ہو۔ شیری رحمن نے کہاکہ کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرتی ہے،جس نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی وہ سب کے سامنے ہے میں کسی کا نام نہیں لوں گی۔ پیپلز پارٹی تو ہر فورم پر ڈٹ کر حکومت کا مقابلہ کر رہی ہے،معلوم نہیں یہاں ایک پاکستان ہے یا دو۔
یہ بھی پڑھیں۔سونیا حسین کی مادھوری سے مشا بہت کے بعد شاہ رخ کےہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کے رکھ دیا