وسیم اکرم 55برس کے ہو گئے۔۔اہلیہ نے محبت بھرا پیغا م شیئر کر دیا

Jun 03, 2021 | 18:14:PM
وسیم اکرم 55برس کے ہو گئے۔۔اہلیہ نے محبت بھرا پیغا م شیئر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سابق کپتان وسیم اکرم کی آج سا لگرہ ہے اوراس اہم مو قع پر ان کی بیگم بھی پیچھے نہ رہیں۔سوئنگ کے سلطان کی پیدائش تین جون 1966کو ہوئی اور وہ آج 55برس کے ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکر م کی اہلیہ شنیرا اکرم نے خاوند کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہیروز آتے اور جاتے ہیں لیکن لیجنڈز کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور بلاشبہ آپ ناصرف ہماری مختصر فیملی کیلئے لیجنڈ ہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کیلئے لیجنڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونیا حسین کی مادھوری سے مشا بہت کے بعد شاہ رخ کےہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کے رکھ دیا
شنیرااکرم نے مزید لکھا کہ آپ نے یہ ثابت کردیا کہ عمر صرف ایک عدد کے سوا کچھ نہیں ہے اور اسے روز بروز بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب ہم پہلی مرتبہ ملے تھے تو آپ آج اس دن سے زیادہ جوان اور پہلے سے زیادہ سمجھدار ہوگئے ہیں۔شنیرا نے لکھا کہ آپ جیسے تھے اور جیسے اب ہیں مجھے ان دونوں وقتوں کے وسیم اکرم پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سو نیا حسین کی مادھوری ڈکشت سے مشابہت۔۔نئی تصا ویر نے سو شل میڈیا پر محا ذ کھو ل دیا