انٹرنیشنل ائیرپورٹ :تیزہواؤں نے طیارہ الٹ دیا

Jun 03, 2021 | 15:58:PM
 انٹرنیشنل ائیرپورٹ :تیزہواؤں نے طیارہ الٹ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بارش کے بعد بدانتظامی کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق تیزہواؤں اور بارش سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائنگ کلب کے تربیتی طیارے کو کافی نقصان پہنچا۔پارکنگ میں موجود نجی کمپنی کا تربیتی چھوٹا طیارہ رات گئے تیز ہوا اورموسلادھار بارش کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور الٹ گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے   تیز ہوا سے دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ امیگریشن ہال کی چھتیں ٹپکنے لگیں جس کے نتیجے میں کمپیوٹر اور دیگر برقی آلات خراب ہوگئے۔ کچھ مقامات سے چھت کی سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی ہے اور اسٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کمپیوٹر کی دنیا میں بڑا بریک تھرو، نئی 2 این ایم چپ تیار