کمپیوٹر کی دنیا میں بڑا بریک تھرو، نئی 2 این ایم چپ تیار

May 07, 2021 | 15:24:PM
نئی ٹیکنالوجی متعارف
کیپشن: نئی ٹیکنالوجی متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کمپیوٹر مصنوعات تیار کرنے والی مشہور کمپنی آئی بی ایم نے پروسیسرز کے لیے نئی ٹواین ایم(2NM) چپ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی اسے کمپیوٹر کی دنیا میں بڑا بریک تھرو قراردےرہی ہے جس کے تحت 2 نینو میٹر چپ پہلے سے کمرشل بنیادوں پر استعمال کی جانے والی سیون این ایم (7nm)چپ سے 45 گناتیز اور بہتر کام کرےگی۔ آئی بی ایم کا دعویٰ ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال موبائل فون بیٹری کی زندگی کوبھی 4گنا بڑھادے گا جس کے بعد فون کو صرف 4 دن میں ایک بار چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ نئی چپ 75 فیصد کم توانائی استعمال کرےگی لہٰذا کمپنی چپ کے حوالے سے خاصی پرجوش ہے۔دوسری جانب کمپنی کے مطابق چپ ابھی لیب میں ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے جسے بڑےپیداواری پیمانے پر حاصل کرنے کے  کچھ وقت درکار ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    حماد اظہر نے وزارت توانائی کا چارج سنبھال لیا