وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی سلیکون ولیج کے سی ای او اور چینی وفد سے ملاقات، ٹیکنالوجی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی سلیکون ولیج کے سی ای او اور چینی وفد سے اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں ٹیکنالوجی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قیصر احمد شیخ نے کہاکہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہے۔
چینی کمپنی نے پاکستان میں سسٹر ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔
سلیکون ولیج پاکستان کا پہلا ٹیکس فری ٹیکنالوجی زون اور اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم کر رہا ہے
لیتھیم ٹیکنالوجی اور کراچی میں سرمایہ کاری پر چینی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کااظہار کیا۔
پاکستان سٹیل ملز اور روس کے ساتھ مذاکرات پر وفد کو بریفنگ اور کراچی کے دورے کی دعوت دی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ چنیوٹ میں آہنی ذخائر کی دریافت، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہیں۔
قیصر احمد شیخ نے کہاکہ سپیشل اکنامک زونز میں 9 سال ٹیکس چھوٹ اور مشینری پر زیرو ڈیوٹی، سرمایہ کاروں کے لیے بڑی سہولت ہے،حکومت چین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور B2B روابط کے فروغ کے لیے پرعزم، ہے،انہوں نے کہاکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چین میں سیاحوں سے بھرا’’گلاس برج‘‘ اچانک ٹوٹ گیا، خوفناک مناظر