متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور بیرسٹر ہادی چٹھہ کی متنازعہ ٹوئٹس کیس میں سزا معطلی کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطل کرنے کے حوالے سے دائر درخواستوں کے معاملے پر دونوں درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 جون کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ میں شامل ہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی درخواستوں پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم 15 روز میں فیصلہ نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یورو1.26،برطانوی پاؤنڈ1.35روپے مہنگا ، اماراتی درہم اور سعودی ریال نے بھی روپے کو رگڑا لگا دیا