سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 851 پوائنٹس بڑھ گیا

Jul 03, 2026 | 18:30:PM
سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 851 پوائنٹس بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکااختتام بھی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔  سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 851 پوائنٹس بڑھ گیا۔

آج جمعہ کی شام ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بزنس بند ہوا تو  ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 85ہزار 372کی سطح پربندہوا۔

آج پی ایس ایکس کے اعداد و شمار کے مطابق  564کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا۔  256کمپنیوں کے شیئرز  اکی قیمت برھی اور  211کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی دیکھی گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں 42ارب روپے سے زائد مالیت کے 81کروڑ سے زائدشیئرزکے سودے ہوئے۔

اس سے پہلے آج صبح پی ایس ایکس مین بزنس کا آغاز ہوا تو  ریکارڈ تیزی دیکھی گئی۔

ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی بزنس کی صورتحال کی نشاندہی کرنے والے لینڈ مارک  100 انڈیکس میں 359پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ اور انڈیکس 1لاکھ 84ہزار 880کی سطح پر پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی 
دوسری طرف انٹر بینک  میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیاجس کے بعد انٹر بینک میں  ڈالر    278.15 روپے سے کم ہوکر 278.12 روپے پر بندہوا.