سی ایس ایس 2027 کے امتحانات کا شیڈول جاری ، درخواستیں 3اگست سے وصول کی جائیں گی

Jul 03, 2026 | 18:29:PM
سی ایس ایس 2027 کے امتحانات کا شیڈول جاری ، درخواستیں 3اگست سے وصول کی جائیں گی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2027 کے امتحانات کا ابتدائی شیڈول جاری کرتے ہوئے امیدواروں کے لیے اہم تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری ایڈوانس پبلک نوٹس کے مطابق سی ایس ایس کے ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ (MPT) کے لیے آن لائن درخواستیں 3 اگست سے 20 اگست 2026 تک وصول کی جائیں گی، جبکہ ایم سی کیوز پر مشتمل ایم پی ٹی 27 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔

نوٹس کے مطابق سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کا باقاعدہ اشتہار 8 نومبر 2026 کو جاری کیا جائے گا۔ تحریری امتحان میں شرکت کے لیے آن لائن درخواستیں 10 سے 25 نومبر 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ درخواست کی ہارڈ کاپی اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2027 کا تحریری امتحان 27 جنوری 2027 سے شروع ہوگا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات، شیڈول اور دیگر ضروری ہدایات کے لیے ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ سے رجوع کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت