عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف

Jul 03, 2026 | 15:15:PM
 عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف ہوگئے۔
 عمران ہاشمی نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں انہیں ملنے والا پُرتپاک استقبال ان کی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے اپنی فلم ’’آوارہ پن‘‘ کی پاکستان میں ریلیز کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں وہ لاہور گئے تھے جہاں مداحوں نے ان کا غیرمعمولی جوش و خروش سے استقبال کیا۔
عمران ہاشمی کے مطابق فلم ’’آوارہ پن‘‘ کی ریلیز پر لاہور گئے توتوقع سے کہیں بڑھ کر محبت ملی، میں اس وقت مہیش بھٹ کے ساتھ تھا، وہاں جس گرمجوشی اور شاندار مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس نے مجھے واقعی حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:دلجیت دوسانجھ نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بیان کر دی
پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا فلم ’’جنت‘ ‘کے زمانے میں پاکستان میں ان کے مداحوں کے غیرمعمولی رش کے باعث افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی؟ اس پر اداکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ’جی ہاں، وہاں کے لوگ ہماری فلموں سے بہت محبت کرتے ہیں۔