آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین ،حاشر وڑائچ،اقصیٰ شیخ )محکمہ موسمیات نے کراچی،لاہور اوراسلام آباد میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکا موسم گرم اور خشک رہے گااورشہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا مطلع دن بھر صاف رہے گا,شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37،اور کم سے کم 27 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا،شہر میں 8 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی، شام میں بوندا باندی ہوگی جبکہ آسمان پر دن کے اوقات میں بادل چھائے رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے ، اس وقت مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں آج بھی بارش ہو گی،تاہم آج دن کے وقت موسم گرم رہے گا ،اسلام آباد میں صبح اور رات کے اوقات میں بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ،کشمیر،اوربالائی کے پی کے میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،وفاقی دارالحکومت میں آئندہ 2 سے 3روز تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک چالانز کانیا نظام متعارف
صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث درجہ میں 7 سے 8 ڈگری کمی ریکارڈکی گئی تھی۔
اسلام آباد میں دن بھر 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔