اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں راہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال، بالخصوص دوحہ میں ہونے والے حالیہ مذاکراتی عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں نے مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بات چیت مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گی۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کی کاوشوں اور پختہ عزم کو سراہا۔
انہوں نے خطے میں مذاکرات کے فروغ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مسلسل اور مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: