ڈیجیٹل اصلاحات، سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریزمیں ای فائلنگ سسٹم نافذ کردیاگیا

Jul 03, 2025 | 22:37:PM
ڈیجیٹل اصلاحات، سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریزمیں ای فائلنگ سسٹم نافذ کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈیجیٹل اصلاحات سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ کر دیا گیاہے ۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ  پرنسپل سیٹ اسلام آباد،لاہور، پشاور،کراچی، کوئٹہ رجسٹریز میں ای فائلنگ فعال ہوچکی ہے ،  پٹیشنز،میموز،فیصلے اور آرڈرزاب آن لائن دستیاب ہوں گے، کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ای میلز کے ذریعے سائلین کو مطلع کیا جائے گا، ای فائلنگ سے کاغذ کا کم سے کم استعمال،وقت اور اخراجات میں کمی ہو گی، سپریم کورٹ نے وکلا کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی، بار کونسلز سے وکلا کے موبائل اور ای میل کی تفصیلات طلب کر لی گئیں، ای فائلنگ میں معاونت کیلئے سرکاری محکموں کو بھی فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، ای فائلنگ سےمتعلق آگاہی کیلئے رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: