بلوچستان ،دالبندین میں زور دار دھماکہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

Jul 03, 2025 | 21:08:PM
بلوچستان ،دالبندین میں زور دار دھماکہ، ایک جاں بحق، تین زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نعمت اللہ بلوچ) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں شام تقریباً 6 بجے فصیل کالونی، ایسٹرن بائی پاس کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی،  ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چاغی پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی اور ڈی ایس پی عابد شیرزئی خود جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور تفتیشی عمل کی نگرانی کی۔ بعدازاں ایس پی محمد عثمان سدوزئی ڈی ایچ کیو اسپتال بھی گئے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کو زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکہ ایک کباڑ کی دکان میں ہوا، جہاں ایک بچہ پرانے سامان سے کھیلتے ہوئے اچانک دھماکے کی زد میں آ گیا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کباڑ فروش نے لاعلمی میں کوئی دھماکہ خیز یا پریشرائزڈ مواد خریدا تھا، جو بچے کے ہاتھ لگنے سے پھٹ گیا۔مزید شواہد جمع کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، اور علاقے کو سیل کر کے تفتیش جاری ہے۔ایس پی محمد عثمان سدوزئی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جائے وقوعہ سے دور رہیں، کیونکہ مزید دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نامور پہلوان  کا 100 برس کی عمر میں انتقال