ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز؛پاکستان پولیس کے فرقان احمد نے 2کانسی کے تمغے جیت لئے
کیپشن: فرقان احمد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)پاکستان پولیس کے پہلوان فرقان احمد خان نے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 میں دو کانسی کے تمغے جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز برمنگھم، الاباما میں منعقد ہوئے،فرقان نے 125 کلوگرام فری سٹائل ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا،130 کلوگرام گریکو رومن ریسلنگ میں بھی فرقان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔فرقان نے امریکااور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دے کر تمغے حاصل کئے۔
فرقان نے فائنل تک نہ پہنچنے کے باوجود تیسری پوزیشن کے میچز میں زبردست کارکردگی دکھائی،پاکستان پولیس اور عوام کی جانب سے فرقان احمد کو مبارکباددینے کا سلسلہ جاری ہے،قومی ریسلر فرقان احمد نوجوانوں اور اہلکاروں کیلئے رول ماڈل بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!زلزلے کے شدید جھٹکے