پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق مفتاح اسماعیل کے بیان پر فیروزخان کا ردعمل

Jul 03, 2022 | 12:58:PM
پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق مفتاح اسماعیل کے بیان پر فیروزخان کا ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کےحالیہ بیان پر برہم ہوگئے۔جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میں جب بھی ٹی وی پر آتا ہوں تولوگ پٹرول پمپس کی طرف بھاگتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جو مفتاح اسماعیل کے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر طنزیہ تبصرے سے متعلق ہے۔مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی میں ٹیلی ویژن پر نظر آتا ہوں تو لوگ پیٹرول پمپس کی طرف بھاگنے لگتے ہیں۔

فیروز خان نے وزیرِ خزانہ کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا انہیں یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے؟اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مفتاح اسماعیل کی فیملی میں سے ان کا کوئی عزیز میری یہ بات ان تک ضرور پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔