ریسکیو اہلکاروں کا دلوں کو جیت لینے والا کارنامہ! چڑیا کو اپنے بچھڑے بچوں سے ملوا دیا!ویڈیو وائرل

Jul 03, 2021 | 21:59:PM
ریسکیو اہلکاروں کا دلوں کو جیت لینے والا کارنامہ! چڑیا کو اپنے بچھڑے بچوں سے ملوا دیا!ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رحیم یار خان میں ریسکیو اہلکاروں نے چڑیا کو اپنے بچھڑے بچوں سے ملوا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں موٹروے پر آئل ٹینکرکی ٹکر سے درخت سے پرندوں کا گھونسلا گر گیا،بچے اپنی ماں سے جدا ہوئے تو ماں انہیں پانے کیلئے بے تاب نظرآئی ریسکیو اہلکاروں نے پرندے کے بچوں کو بحفاظت گھونسلے میں رکھا،سڑک کنارے گرے بچوں کو پانے کیلئے ماں بے تاب نظرآئی۔جس پر ریسکیو اہلکار بچوں کو ماں کے پاس لے گئے ،ماں نے اپنے بچوں سے ملنے کے بعد چیخنا بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانات سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان آگیا