فواد چودھری اور شہباز گل جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، فیصل کریم کنڈی

Jul 03, 2021 | 20:04:PM
فواد چودھری اور شہباز گل جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کاکہناہے کہ فواد اور گل کی نوکری جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے ،دو ٹکے کے لوگ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری کا میڈیا ٹرائل گذشتہ 22 سال سے جاری ہے ،صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کوہمیشہ شرمندگی ملی ہے ،ان کاکہناتھا کہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عمران نیازی کا فرنٹ مین کر رہا ہے ، آصف زرداری گیارہ سال قید رہے ،عمران خان گیارہ دن بھی جیل میں نہیں رہ پائیں گے ،پی پی رہنما کاکہناتھا کہ ہم اقتدار میں آکر ہر ظلم کا حساب لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی پولیس ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا